پاکپتن، بس شدید دھند کے باعث سڑک پر نصب بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، ڈرائیور موقع پر جاں بحق، دو مسافر زخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:23

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکپتن سے ساہیوال جانے والی بس شدید دھند کے باعث ملکہ ہانس غلہ منڈی کے قریب سڑک پر نصب بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ڈرائیور موقع پر جاں بحق دو مسافر زخمی تفصیلات کے مطابق پاکپتن جنرل بس سٹینڈ سے صبح6بجے کے قریب مسافر بس نمبرLH6390 مسافروں کو ساہیوال جانے کے لئے روانہ ہوئی تو دھند کے باعث بس غلہ منڈی ملکہ ہانس کے قریب سڑک پر نصب بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس ڈرائیور غلام فرید موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو مسافر زخمی ہوگئے بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر بس کی چھت پر آگرے جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کا تعلق ساہیوال سے تھا۔۔۔