ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میں ڈوکٹورل سٹڈیز کی فراہمی کے حوالہ سے ورکشاپ

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:14

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میں ڈوکٹورل سٹڈیز کی فراہمی کے حوالہ سے استعداد کار پر دوسرے دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد ڈوکٹورل تعلیم کے فروغ پر گفتگو کرنا تھا۔ ورکشاپ کا انعقاد یونیورسٹی کالج لندن اور برٹش ہائی کمیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ ماہر ریسورس پرسنز ڈاکٹر عینی گولڈ، اعزازی سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ، یو سی ائل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور ڈاکٹر ڈور وتھی گارلینڈ، اعزازی ریسرچ ایسوسی ایٹ، یو سی ائل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن نے ورکشاپ کی کارروائی کو آگے بڑھایا جس میں مقررین نے ڈوکٹورل سٹڈیز میں سپروژن کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

مختلف پروگراموں میں سپروژن کے ماڈلز اور فریم ورک کے علاوہ جامعات میں ڈوکٹورل تعلیم کے نظام پر بھی بحث ہوئی۔

(جاری ہے)

مقررین نے تربیتی طریقہ کار، تربیتی منصوبہ بندی اور مشترکہ تحقیقی و تربیتی لائحہ عمل پر بھی اظہارِخیال کیا۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسزلسبیلہ ، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :