ربیع الاول میں امن امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،ایس ایس پی جیکب آباد

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ربیع الاول کے سلسلے میں ایس ایس پی کی صدارت میں علماء کرام کا اجلاس، امن امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گی:ایس ایس پی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ربیع الاول میں امن امان کے حوالے سے ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھر کی صدارت میں سنی علماء کرام کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں عبدالخالق قادری، سید امیر علی شاہ، مولانا محمد اسماعیل سکندری، عبدالغفار بروہی ،حافظ عباس کرمی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ میلاد شریف کی ریلیوں اور جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے ملکی حالات کے پیش نظر اس بار گذشتہ سال سے زیادہ سیکورٹی فراہم کی جائے گی ،اس موقع پر سنی علماء کرام نے خاردار تاروں والی سیکورٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو تکلیف ہوگی اس لیے پورے ماہ میں کوئی گلی ،روڈ یاسڑک کو بند نہیں کیا جائے گا ۔