پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اے ایس پیز کا کراچی پولیس آفس کا دورہ

کراچی پولیس نے حالیہ چند سالوں میں اپنی انتھک محنت اور قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر شہر میں امن قائم کیا ،مشتاق مہر

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت اے ایس پیز نے جمعرات کو کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا ۔کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر وڈی آئی جی پی ایڈمن غلام سرور جمالی، اے ڈی آئی جی پی اسٹیبلشمنٹ جاوید مہر، زونل ڈی آئی جی پیز ڈی آئی جی پی ساوتھ آزاد خان، ڈی آئی جی پی ایسٹ عارف حنیف، ڈی آئی جی پی ویسٹ ذوالفقار علی لاڑک نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس چیف اپنے خطاب میں کراچی پولیس کے تنظیمی امور اور نمایاں کارکردگی پر روشنی ڈالی زیر تربیت اے ایس پیز کو مزید آگاہ کیا کہ کراچی پولیس نے حالیہ چند سالوں میں اپنی انتھک محنت اور قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر شہر میں امن قائم کیا جس کی وجہ سے دیگرجرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔زیر تربیت اے ایس پیز(ASP's)نے کراچی پولیس کی حالیہ دنوں کراچی میں امن قائم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے آخر میں کراچی پولیس چیف مشتاق احمد مہر نے مہمان اے ایس پیز کو سوینیئر/ شیلڈ پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :