نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے،وہ ہمارا ہراول دستہ بنیں گے،مشتاق احمد خان

ہر یونین کونسل سے نوجوانوں کی منتخب قیادت لا کر صوبہ کے وسائل ان کے ہاتھ میں دیں گے،انٹرایوتھ الیکشن ورکشاپ سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق حمد خان نے کہا کہ 2018کا الیکشن ہم نوجوانوں کے سہارے جیت کر دکھائیں گے صوبہ بھر کے نوجوانوں کو جماعت اسلامی یوتھ کا پلیٹ فارم فراہم کر دیا ہے اب ان کا انٹرا یوتھ الیکشن کروا کر ان کو انتخابات میں قیادت کے لیے آگے لائیں گے۔وہ ایبٹ آباد میں ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں انٹرا یوتھ لیکشن کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

ورکشاپ میں ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے جماعت اسلامی کے امرا ،جنرل سیکرٹریریوں اور جماعت اسلامی یوتھ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔نائب صوبائی امیر نور الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہم ہر یونین کونسل میں جماعت اسلامی یوتھ کی منتخب کابینہ لائیں گے۔

(جاری ہے)

انتہائی شفاف اور سائنسی انداز میں مکمل جمہوری روح کے مطابق انتخابات کرائیں گے۔

یونین کونسل سطح پر براہ ارست نوجوان اپنی قیادت منتخب کریں گے۔یونین کونسل کی منتخب کابینہ کے ارکان زونل قیادت کا انتخاب کریں گے۔ اس طرح ضلعی اور صوبائی سطح کے انتخابات ہوں گے۔ہمارے پاس صوبہ میں نوجوانوں کے پچاس ہزار منتخب عہدیدار ہوں گے نوجوانوں کی یہ متحرک ٹیم اور قیادت2018کے انتخابات میںجماعت اسلامی کا ہر اول دستہ ہوگا۔ہماری تنظیمی مشینری کی قوت اور تنظیم اس قابل ہے کہ ہم صوبہ میں بڑا انقلاب برپا کریں گے۔

ہم اس صوبہ کے وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔نوجوانوںکو آگے کرکے وسائل ان کے ہاتھ میں دیں گے اور یہ نوجوان اپنے ہاتھوں سے خوشحال اور ترقیا فتہ صوبہ خیبر پختونخوا بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس انقلابی پروگرام ہے۔کام کرنے والی ٹیم ہمارے پاس موجود ہے اور باصلاحیت قیادت بھی ہے۔ہم قوموںکو مایوسیوں اور بحرانوں سے نکالنے کے ہر ممکن صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم اپنا پیغام صوبہ کے ایک ایک فرد تک کو پہنچا رہے ہیں۔اپریل میں ایک ملین نوجوانوں کا گرینڈ یوتھ کنونشن منعقد کریں گے اور اگلے انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔عوام نے تمام سیاسی قوتوں کو آزما لیا ہے اور دیکھ لیا ہے۔ ان کے مسائل کے حل کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے اورنوجوانوں کی جماعت سے وابستگی ،دلچسپی اور سرگرمی اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا کا سیاسی مستقبل جماعت اسلا می کا ہے۔

متعلقہ عنوان :