سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل سے ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے وفد کی ملاقات

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل سے ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے جنرل سیکرٹری بنیاد حسین شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری خواجہ فاروق کے ہمراہ چیمبر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال اور نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی بھی موجود تھے۔

ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کوجشن عیدمیلاد النبی کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جس عظیم ہستی کے لئے دنیا کو بنایا اٴْن کے میلاد میں تمام مسلمانوں کو بھرپور انداز میں حصہ لینا چاہئے تاکہ دنیا اور آخرت کے تمام نعمتیں حاصل ہوں۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدرحاجی محمد افضل نے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر ادارہ تبلیغ الاسلام پشاور کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ سرحد چیمبر اور اس کے ممبران جشن عید میلادالنبی کی تیاریوں اور انعقاد کے حوالے سے ادارہ تبلیغ الاسلام کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

ادارہ تبلیغ الاسلام کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر اٴْن کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :