یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے خپل کورمڈل سکول کی خدمات قابل تحسین ہیں ، پاک فوج ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی

جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویڑن میجر جنرل آصف غفور کا عشائیہ سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویڑن میجر جنرل آصف غفور کی ہدایت پر یتیم بچوں کی کفالت کے ادارہ خپل کور ماڈل سکول کے بچوں کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جی او سی مالا کنڈ نے خود بھی شرکت کی۔ان کے ہمراہ کانجو برگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر اسدرضا سید بھی موجود تھے۔ عشائیہ سے پہلے سکول کے طلبا و طالبات نے مختلف ٹیبلوز ،ملی نغمے ، خاکے اور خوش آمدید گیت پیش کیے۔

خپل کور ماڈل سکول کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی نے جی او سی مالا کنڈ کو خوش آمدید کہا اوران کی تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی اوسی مالاکنڈ آرمی ڈویڑن میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے لئے خپل کورمڈل سکول کی خدمات قابل تحسین ہے اور انشاء اللہ پاک فوج اس ادارے کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے خپل کور ماڈل سکول سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے وہ سوات میں رہیں یا یہاں سے کہیں اور پوسٹنگ پر چلے جائیںخپل کور ماڈل سکول سے ان کا رشتہ نہیں ٹوٹے گا۔ تقریب میںایس آر ایس پی کے بورڈ کے ایڈوائزر احسان اللہ خان اور خپل کور ماڈل سکول کے چیف ایگزیکٹیو رفیع الملک کی طرف سے جی او سی مالاکنڈ آرمی ڈویڑن میجر جنرل آصف غفور،بریگیڈئر ظفر اقبال، بریگیڈیئر اسدرضا سیداور لیفٹینینٹ کرنل محمد عمر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :