محکمہ معدنیات نے معدنی لیزوں کے لائسنسوں کے حصول کیلئے دستاویزات جمع کرانے کی تاریخ میں 5دسمبر تک توسیع دیدی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء)محکمہ معدنیات خیبر پختونخوا نے ان افراد کیلئے جنہوں نے مختلف معدنی لیزوں کے لائسنسوں کے حصول کیلئے 30نومبر 2016کو آن لائن اپلائی کیا ہے کیلئے محکمہ نے اصل دستاویزات جمع کرانے کے سلسلے میں 5دسمبر2016تک مہلت دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ معدنیات خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق وہ سرمایہ کار جنہوں نے 30نومبر کو آن لائن درخواستیں جمع کی ہیں ،ایسے درخواست گزار اپنے اصل کاغذات کی نقول ڈائریکٹوریٹ جنرل معدنیات آفس پشاور میں 5دسمبر سہہ پہر چار بجے تک اصل دستاویزات جمع کراسکیں گے جبکہ اس کے بعد کوئی مہلت نہیں دی جائے گی اور 5دسمبر کے بعد کسی بھی قسم کے کاغذات قابل قبول نہیں ہوں گے۔