صوبائی وزیر آبپاشی سکندر حیات خان سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 2رکنی وفد کی ملاقات

اے ڈی بی کا پیہور ہائی لیول کینال کی توسیع کیلئے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر رخامندی کا اظہار

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) ایشین ڈیویلپمنٹ بنک(اے ڈی بی) نے پیہور ہائی لیول کینال کی توسیع کیلئے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر رضامند ظاہر کی ہے جس سے خیبر پختونخوا میں زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی اور ضلع صوابی اور گرد و نواح کی ہزاروں ایکٹر بنجر زمین قابل کاشت بن جائیں گی۔اس سلسلے میں اے ڈی بی کے دو رکنی وفد نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی وسماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپائو سے تفصیلی ملاقات کی۔

وفد کی سربراہی اے ڈی بی کے واٹر ریسورسز منیجمنٹ سپیشلسٹ مسٹر تاکاکو آرکر رہے تھے جبکہ اس موقع پر اے ڈی بی کے سینئر پراجیکٹ آفیسر انجینئر اسد ظفر ، سیکرٹری ایریگیشن خیبر پختونخوا طارق رشید اور دوسرے تکنیکی ماہرین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ صوبہ کی 70%سے زیادہ آبادی کا دار و مدار زراعت پر ہے اور آبپاشی زرعی ترقی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے نہری نظام کی ترقی اور توسیع کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔

ا نہوں نے اجلاس کو صوبے میں جاری اور مجوزہ بے شمار آبپاشی منصوبوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور خصوصی طور پر ترچ ایریگیشن کینال چترال اور سمال ڈیم منصوبوں پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر نے وفد کے ارکان سے درخواست کی کہ صوبے میں نہری نظام کو ترقی دینے کیلئے جدید مشینری اور نئے دریافت شدہ طریقہ کار کو متعارف کرایا جائے تاکہ کم وقت میں بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ صوبے میں ایک جدید اکیڈمی کا قیام نہایت ضروری ہے جہاں پر محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز اور دوسرے تکنیکی عملے کو وقتاً فوقتاً جدید تحقیقات سے روشناس کیا جاسکے۔صوبے میںآبپاشی کے نظام سے متعلق جاری اور مجوزہ منصوبوں پر سیر حاصل بحث کے بعد اے ڈی بی کے نمائندوں نے صوبے میں نہری نظام کی منصوبہ بندی میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ بنک کی تکنیکی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ان کی تجاویز کو زیر بحث لائیں گے جو کہ آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوگا۔

وفد کی ارکان نے خیبر پختونخوا میں موجود پانی کے قدرتی ذخائر کی موجودگی اور اس کے استعمال کیلئے بنائے گئے منصوبے پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ ان کا بنک خیبر پختونخوا کے شعبہ آبپاشی میں معاونت کو ترجیح دے گا۔صوبائی وزیر نے خیبر پختونخوا حکومت اور عوام کی طرف سے منصوبوں اے ڈی بی کی کا?شوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :