کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا سود خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز،مزید 3سود خور گرفتار

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سود خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کرتے ہوئے مزید 3سود خوروں کو مختلف تھانہ جات کے حدود سے گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سود خوروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرتے ہوئے تھانہ شاہ قبول اور تھانہ بھانہ ماڑی کے حدود میں سودی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3ملزمان احسان ولد خان محمدسکنہ گھڑی سید احمد شاہ ,ذاکر سکنہ گل آباد چارخانہ روڈاورحاجی شیر علی ولد باز محمد سکنہ بڈہ بیر کوگرفتار کرلیا جبکہ مزید گرفتاریوں کا عمل جاری رہے گی اس ضمن میں چیف کیپٹل سٹی پولیس محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ضلع بھرکے ایس پیز ،ْ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کاروائیاں کرنے اور رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیاگیا ہے حکام کے مطابق سودی کاروبارمیں ملوث عناصرکیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :