پشاور پولیس کے قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے ، 9 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار ، دائو پر لگی رقم اور آلات برآمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ گلفت حسین شہید (ہشتنگری )اور کوتوالی کے حدود میں قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے لگا کر09 قمار بازوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دا? پر لگی رقم اور آلات قماربازی برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو عوام کی طرف سے باربار شکایتیں موصول ہو رہی تھی کہ سٹی سرکلز کے تھانہ کو توالی کے حدود گھنٹہ گھر واقع اذاں عرفان مراد کے ڈھیرے میں اور تھانہ گلفت حسین شہید (ہشتنگری ) کے حدود سکندر پورہ واقع کامران ہوٹل میں ہر روز قمار بازی کی محفلیں سجی ہوتی ہیں۔

جس کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہے اور روز بروز معاشرہ اور نوجوان نسل برائی کی طرف گامزن ہے شکایات کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی ٹوروخانزیب خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نورحیدر خان اور ایس ایچ او تھانہ ہشتنگری سبز علی خان نے دیگر نفری کے ہمراہ سکندر پورہ نزد کامران ہوٹل اور گھنٹہ گھر میں قمار بازی کی محفلوں پر چھاپے لگا کر 09قمار بازوں 1۔

(جاری ہے)

ایاز ولد گل2۔فرہان علی شاہ ولد سید ابرار علی شاہ 3۔امتیاز ولد گل بر4۔افتخار ولد منیر5۔عرفان ولد غلام سرور 6۔شکیل ولد سردار گل 7۔محمد آصف ولد خادم 8۔خالد ولد ضابط 9۔بلال سرور ولد غلام سرور کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے دا? پر لگی رقم 10,000روپے اور الات قمار بازی 2عدد تاش برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :