پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے صوبے کے مختلف علاقوں میں مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس کے منصوبوں پر زور و شور سے کام جاری ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل محمود خان کا سوات میں اشون پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ،ثقافت ،میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے صوبے کے مختلف علاقوں میں مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس کے منصوبوں پر زور و شور سے کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالام سوات میں اشون پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں یورپی یونین کے سفیر کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ ، ضلعی ناظم ،تحصیل ناظم ،معززین علاقہ اور عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ 21میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا حامل پاور ہائوس صوبائی حکومت نے یورپی یونین اور ایس آر ایس پی کے تعاون سے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگر بدقسمتی سے ماضی میں ان قدرتی وسائل کو صحیح استعمال میں لانے پر کسی نے توجہ نہیں دی تھی مگر اس کے برعکس موجودہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں قدرتی وسائل کو صحیح استعمال میں لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے سپاسنامے میں پیش کئے گئے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کالام روڈ کی تعمیر و مرمت اور ساتھ ساتھ تحصیل سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔قبل ازیں وزیر موصوف نے اشون پاور ہائوس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :