اساتذہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں‘آمنہ سردار

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:41

بٹگرام۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردارنے کہا ہے کہ طالبات کی بہترین کارکردگی اوراساتذہ کی انتھک محنت قابل تعریف وقابل تقلیدہے ۔ گرلزہائی سکول تھائی تک رسائی انتہائی مشکل اوردشوارہے ،اس دشوارراستے پرآکرفرائض کی ادائیگی بہت بڑی بات ہے اوراس پراساتذہ کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کویہاں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھائی بٹگرام میں سالانہ سپورٹس ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔اے ایس ڈی اوزاہدہ،پرنسپل جی جی ایچ ایس تھائی ناظمہ نورین ،میڈم فاطمہ فیاض،میڈم شازیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔آمنہ سردارنے کہاکہ وہ مقامی ایم پی اے اورایم این اے سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول تھائی کے راستے پرتوجہ کریں اوراس کے لیے خصوصی اقدامات کرکے راستے کوپختہ کریں تاکہ طالبات اوراساتذہ کومشکلات سے چھٹکارامل سکے ۔انہوں نے اساتذہ سے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں اوربچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پربھی خصوصی توجہ دیں ؂