پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن اکیڈیمک ایڈوائزراینڈ ٹرینر ہائیر ایجوکیشن سیکٹر برطانیہ کا ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا دورہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:41

ْمانسہرہ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن اکیڈیمک ایڈوائزراینڈ ٹرینر ہائیر ایجوکیشن سیکٹر برطانیہ نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا دورہ کیا۔ڈاکٹر محمد احسن نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی و تخلیقی پروگراموں کے متعلق بات چیت کی۔

وائس چانسلر نے معزز مہمان کو یونیورسٹی کی تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے متعلق بتایا ۔ڈاکٹر محمد احسن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ لیکچر بھی دیا جس میں کثیر تعداد میں فیکلٹی، تعلیمی و انتظامی شعبوں کے افسران ، پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد احسن نے تحقیقی حوالوں سے تفصیل سے گفتگو کی جس سے شرکاء بھرپور انداز میں مستفید ہوئے اور ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے مختلف سوالات کئے جن کے جواب ڈاکٹر محمد احسن نے جواب دیئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین و رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منظورحسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے معزز پروفیسر کو یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج کے لیکچر کے ذریعے یونیورسٹی میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کو جو معلومات اور رہنمائی دی ہے وہ ان کی تحقیقی سرگرمیوں کی تکمیل میں مدد گار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی ڈاکٹر احسن سے استفادہ کر ے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر احسن کے تجربات اور رہنمائی سے شرکاء بھرپور مستفید ہوئے اور ہزارہ یونیورسٹی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ بین الاقوامی ماہر تعلیم آج ہمارے درمیان موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :