اسلام آباد، نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں کی کرپشن پر اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست پر ڈ ی جی ایف آئی اے کوعدالت میں عدم حاضری پر دوبارہ نوٹس جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) اسلام آبا د کی مقامی عدالت نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی میںدو کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے پر اندراج مقدمہ کے لیے دائر درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کوعدالت میں حاضر نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے،وکیل طارق محمود تارڑ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے مسجد،پارک اور سکول کی اراضی کو فروخت کر دیا،جس پر ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو آج کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیاہے،درخواست گزاروں کے وکیل طارق محمود تارڑ نے مزید موقف اپنایا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے بیس کمرشل پلاٹوں کوبڑھا کر ایک سو پانچ کر دیااسی طرح پانچ سو تہتر رہائشی پلاٹوں کو بھی چھ بڑھا کر ایک سو دس کر دیا گیااور اس زمرے میں سوسائٹی انتظامیہ نے 27ملین روپے کی کرپشن کی،ایف آئی اے مقدمہ درج نہیںکر رہی،سوسائٹی انتظامیہ نی15لے آوٹ پلان عدالت میں جمع کرائے ،ایف آئی اے ایک سال سے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کررہی ،وکیل طارق محمود تارڑ نے مزید موقف اپنایا کہ یف آئی اے کرائم سرکل کے انسپکٹر طاہر خان نے غلط رپورٹ جمع کرائی،عدالت سے استدعا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دج کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

( حسن رضا پاشمی)

متعلقہ عنوان :