صوبے کے گیارہ اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کل کریگی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) صوبے کے گیارہ اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کل کریگی۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ، مردان ،کرک ، ٹانک ، ابیٹ آباد ، ہری پور، مانسہرہ ، بٹگرام ،سوات ، شانگلہ ، میں وویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں اکیس خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات گزشتہ روز منعقد ہو ئے تھے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیرسرکاری نتائج کے اعلان کے بعد سرکاری طور پربھی نتائج کا اعلان کیاجائے گا ۔

ان اضلاع میںہونے والے انتخابات میں پول ہونے والے ووٹوں کی تفصیلات بھی صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے ۔جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تمام تر تفصیلات بھی صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی ہے ۔صوبے کے گیارہ اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کل کردیا جائے گا۔