علامہ اقبال نے برصغیر میں مسلمانوں کے لئے ایک الگ اور خود مختار ملک کے قیام کا نظریہ پیش کرکے انکے لئے صحیح راستے کا تعین کیا ، عزیز اعجاز

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے برصغیر میں مسلمانوں کے لئے ایک الگ اور خود مختار ملک کے قیام کا نظریہ پیش کرکے انکے لئے صحیح راستے کا تعین کیا جس پر چلتے ہوئے وہ غیروں کی غلامی سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان خیالات کا اظہار نامور شاعر اور ادیب عزیز اعجاز نے گذشتہ روز اکادمی ادبیات پاکستان پشاور کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کے شرکاء سے بطور صدر محفل خطاب کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونے اور دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کا احساس بھی دلایا تقریب سے اکادمی ادبیات پاکستان پشاور کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سیدولی خیال مومند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کی شاعری حقیقت کے قریب تر ہے اسلئے انکے پیغام کے قومی اور آفاقی دونوں پہلو یکساں طور پر اہمیت کے حامل ہیں تقریب کے مہمان خصوصی فیروز خان افریدی سرپرست قطر ادبی جرگہ اور مہمان اعزاز پروفیسر محمد قاسم محمود نے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی شاعری اورقومی خدمات کے بارے میں کہا کہ انکی تعلیما ت پر عمل کرکے اپنے ملک اور ملت اسلامیہ کو درپیش تمام مسائل اور مشکلات سے ہم باسانی نجات حاصل کرسکتے ہیںپروگرام میں نظامت کے فرائض معروف شاعر قیس آفریدی نے سرانجام دیے اس موقع پر ڈاکٹر ستار خان لواغری اور ظاہر شاہ خٹک نے بھی اپنے مقالات میں ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے ایک عظیم مفکراور فلسفی کی حیثیت سے نہ صرف عالم اسلام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی بلکہ ان کا حل بھی پیش کیا ان کے پیغام کی اہمیت کے پیش نظر اب تک دنیا کی بہت سی زبانوں میں انکی شاعری کے تراجم ہوچکے ہیں ، ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے جو انکی شاعرانہ عظمت کا ثبوت ہے شعراء میں زاہد خان موسی زئی، یوسف علی دلسوز اور زاہدہ تنہا نے اپنے منظوم کلام کے ذریعے علامہ محمد اقبالؒ کو منظوم خراج عقیدت پیش کی جبکہ معروف سنگر نیاز خان نے مترنم آواز میں کلام اقبال سامعین کو پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :