پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرز کے لئے نئے سروس اسٹرکچرکو حتمی شکل دیدیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرز کے لئے نئے سروس اسٹرکچرکو حتمی شکل دیدیا ہے ۔ نئے سروس سٹرکچر میں پچیس سال کی سروس کے بعد انجینئرز گریڈ بائیس میں پہنچ جائے گا پرانے سروس سٹرکچر کے مطابق گریڈ سترہ میں انجینئرز بھرتی ہوتا اور گریڈ اٹھارہ میں ریٹائرڈہو جاتاہے جبکہ باقی سرکاری ملازمین اپنی بھرتی سے ریٹائرڈ ہونے تک گریڈ بائیس میں پہنچ جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے شعبہ کے ملازمین کو گریڈ اٹھارہ سے اوپر جانے دیا جاتا ہے ۔ انجینئرز کونسل کے دستاویزات کے مطابق نئے سروس سٹرکچر میں گریجویٹ ، انجینئر ز کو گریڈ سترہ میں بھرتی کیا جائے گا ۔ اور پانچ سال کے بعد گریڈ اٹھارہ مزید سات سال کے تجربہ کے بعد گریڈ انیس اس کے بعد پانچ سال کاتجربہ حاصل ہونے کے بعد گریڈ بیس اس عہدے پر پانچ سال رہنے کے بعد گریڈ اکیس اور گریڈ اکیس میں تین سال کے تجربہ کے بعد گریڈ بائیس میں ترقی دیئے جانے کو شامل کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :