Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو دن دیہاڑے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ہے، ایم پی اے انعام اللہ نیازی ٹریفک سگنل پر کھڑے تھے اسی دوران اچانک ایک لڑکا آیا اس نے پستول کی نوک پر 15ہزار روپے اور دو قیمتی موبائل چھین لئے، انعام اللہ نیازی نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ڈاکو کا دوسرا ساتھی سڑک پر کھڑا تھا اور مسلح نوجوان نے کنپٹی پر پستول رکھ کر چیزیں چھنی، واردات کے وقت وی آئی پی وومینٹ کی وجہ سے ٹریفک روکی ہوئی تھی یہ واردات مال روڈ پر ہوئی، لاہور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ وقار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات