بھارت میں جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے، رحمان ملک

حکومت نے ہمارے 4مطالبات نہ مانے تو 27دسمبر کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے اور ملک میں جمہوری خارجہ پالیسی بنائی جائے، اگر حکومت نے ہمارے 4مطالبات نہ مانے تو 27دسمبر کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا، جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ جس نے ہمارا ملک توڑا اسکے ساتھ جارحانہ انداز میں بات کرنی چاہئے بھارت جیسے ممالک نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن ہو اور بھارت میں جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے اس وقت ملک میںخارجہ پالیسی کی ضرورت میں ملک میں جمہوری خارجہ پالیسی ہونی چاہئے، حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے 4مطالبات مان لے یہ ان کے حق میں بہتر ہے اگر نہیں مانے تو27دسمبر کے بعد اپنے قائد بلاول کی سربراہی میں پاکستان کے ہر شہر میں جلسے اور دھرنے ہونگے۔

وقار)