کراچی ، سی پیک کے حوالے سے مقا می ہو ٹل میںکا نفرنس کا انعقاد

سی پیک منصو بے میں مقا می صنعت و تجا ر ت کے مفادات کو محفو ظ بنا کر آگے بڑ ھنا ہو گا، چیئرپرسن ایس بی آئی نا ہید میمن کا خطا ب

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سی پیک (CPEC) کے حوالے سے ایک بھر پو ر کا نفرنس کرا چی کے مقا می ہو ٹل میں منعقد ہوئی۔کا نفرنس میں ملک بھر سے صنعتکا رو ں ،تا جرو ں ،کا رو با ر ی ادا رو ں کے عہدیدا را ن ،عوامی نما ئندو ں اور سر کا ر ی افسرا ن نے شرکت کی۔کا نفرنس کا انعقا د ما س ہیومن ریسورس سروسز نے سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کے تعا ون سے کیا تھا۔

اس مو قع پر چیئرپرسن ایس بی آئی نا ہید میمن نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سی پیک منصو بے میں پا کستا ن کو اپنی مقا می صنعت و تجا ر ت کے مفادات کو محفو ظ بنا کر آگے بڑ ھنا ہو گا۔ سی پیک کو ئی سہا نا خو اب نہیں بلکہ یہ بہت کم شر ح سو د یعنی صر ف 2فیصد سو د پر قر ضہ ہے۔سی پیک بہت تیزی سے تر قی کر تی چینی معیشت کی لا زمی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چین کو اپنی سر پلس صنعتو ں اور مصنو عا ت کے لئے دنیا بھر میں منڈیو ں اور نئے را ستو ں کی ضرورت ہے۔

پا کستا ن میں انسفرا اسٹرکچر اور توا نا ئی کے مسا ئل ہیں اس لئے چین سی پیک میں انفراسٹرکچر اور توانا ئی کے منصوبو ں پر رقم خر چ کر رہا ہے۔سی پیک کی حما یت ہما ر ے مفا د میں ہے کیو نکہ ہما ر ے پا س تیز تر قی کا دوسرا را ستہ نہیں۔سندھ حکو مت چا ہتی ہے کہ کیٹی بندر سی پیک منصو بے کے تحت تعمیر ہو۔اس معا ملے میں وفا ق ہما را حا می ہے۔ناہید میمن نے کہا کہ مشتر کہ مفا دا ت کو نسل کے اجلا س آئینی تقا ضو ں کے مطا بق ہو نے چاہئیںان میں تعطل نہیں ہو نا چا ہئے۔

انہو ں نے فری ٹریڈ معا ہدو ں پر تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ فر ی ٹریڈ معا ہدے ،پا کستا ن کی مقا می صنعت و تجا ر ت کے مفا دا ت کے تحت ہو نے چاہئیں ہم سندھ اور پا کستا ن کی مقا می صنعت و تجا ر ت کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر آوا ز بلند کریں گے کیو نکہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی صنعتو ں اور رو زگا ر کے فرو غ کی پا لیسی پر گا مزن ہے۔کا نفرنس سے وزیر مملکت برا ئے پیٹرو لیم و قدر تی وسائل جا م کمال خا ن ،ٹریڈ اینڈ ڈیو لپمنٹ اتھا ر ٹی آف پا کستا ن کے سر برا ہ ایس ایم منیر ،پاکستا ن نیشنل شپنگ کا رپو ریشن کے چیئرمین عارف الہٰی ،سیکریٹری صنعت سندھ عبدالرحیم سو مرو ،ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خا لد تواب اور نا ئب صدر زبیر طفیل ،چیئرمین گوا در پور ٹ اتھا ر ٹی دو ستا ن جما لدین ،سینیٹر عبدالحسیب خا ن ،چا ئنا اوورسیز پو ر ٹ ہو لڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ڑانگ با ? ڑو نگ ،ماریہ سلطا ن ،نقی با ر ی ،نذیر وید ،ڈائریکٹر ایس بی آئی ابرا ر احمد شیخ ،مریم چو ہدر ی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :