کراچی، سکھن پولیس کی کارروائی بیوپاریو ں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ سمیت12 ملزمان گرفتار ،2ہینڈ گرنیڈ ،اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

جمعرات 1 دسمبر 2016 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) کراچی میں سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دستی بم سے اڑانے کی دھمکیاں دے کر دودھ سپلائروں اور بھینسوں کے بیوپاریو ں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ سمیت12 ملزمان گرفتار ،2ہینڈ گرنیڈ ،اسلحہ اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ملیر جاوید اکبر ریاض کے خصوصی ٹاسک پر سب ڈویڑن پولیس آفیسر (SDPO)سکھن عرفان زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او سکھن انسپکٹر جاوید یوسف زئی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بروقت اطلاع پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور بھینس کالونی روڈ نمبر 9 پر کامیاب کارروائیاں کرکے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 5 ملزمان امیر خان ،ایاز ،سبحان علی ،محمد اقبال اور محمد نعیم کو گرفتار کرکے 2 ہینڈ گرنیڈ ،5 پستول ،5 میگزین اور22 کارتوس برآمد کرلئے۔

متعلقہ عنوان :