پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلہ کا شیڈول جاری

میئر اور ڈپٹی میئر کے انتحابات 22دسمبر کو ہو ں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے بھر میں بلدیاتی انتحابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے ختمی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر کی میٹروپولیٹن کارپوریشنوں میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتحابات 22دسمبر کو ہونگے ختمی شیڈول کا اعلان 396روز کے بعد جاری کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبے بھر میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ہے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتحابات کے ختمی شیڈول کے مطابق 9دسمبرکاغذات نامزدگی جاری کیے جائیں گے 11اور12دسمبر کو جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد 16دسمبر کوامیدواروں کو انتحابی نشانات آلاٹ کیے جائیں گے اور اس طرح 22دسمبر کو میئر اور ڈپٹی میئر کے انتحابات کرائے جائیں گے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میئر کی ایک نشست اور ڈپٹی میئرز کی نو نشستوں پر الیکشن ہو گا(اے ملک )

متعلقہ عنوان :