ْفلپائن پولیس نے امریکی سفارتخانے کے باہر بم نصب کرنے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) فلپائن کی پولیس نے امریکی سفارتخانے کے باہر مبینہ طور پر بم نصب کرنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکی پولیس کے سربراہ رونالڈ ڈیلدرو سا نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت منیلا سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر پیر کے روز امریکی سفارتخانے کے باہر کچرے کے ڈہیر میں بم رکھنے میں ملوث تھے، انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں دونوں افراد نے اس کام میں تین دیگر افراد کے بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :