پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہی: ڈاکٹر شاہد صد یق

حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے عوام پہلے ہی زائد قیمت پر پٹرول خرید رہے ہیں۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے وزارت کی مراعات لینے والے شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر عوام کے لئے کام کریں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں اُن کا معیار زندگی دن بدن پستی کی جانب جا رہا ہے عوام کرپشن کا خاتمہ اور پانامہ لیکس میں نام آنے پر حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے اس کے خلاف آواز اُٹھانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے مز ید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک بے داغ ماضی کے مالک ہیں، انہوں نے اس ملک کی کرپٹ مافیا کے خلاف جو تحریک شروع کی ہے عوام اس تحریک میں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ اس ملک کی دولت ایک خاص طبقہ ڈکار رہاہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور نہ پی ٹی آئی کے کارکن عوامی دولت کو ان ظالموں کے ہاتھوں لوٹنے دینگے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پانامہ لیکس کے بھنور میں پھنس گئے ہیں اور اب نواز شریف اور ان کے خاندان کو کوئی نہیں بچاسکتا نواز شریف کو چاھئیے کہ وہ اقتدار سے مستعفی ہوکر اقتدار کسی اور کے حوالے کریں کیونکہ اس ملک کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ اس ملک پر چوروں لٹیروں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو مزید حکمرانی کا کوئی حق و اختیار نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :