ترک سفیر کا جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات ،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:32

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میں تعیناتی ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں پر ترک سفیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ترک سفیر نے جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔(وقار)

متعلقہ عنوان :