مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،بزنس کمیونٹی بہرپیوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دے گی ،پاکستان بزنس گروپ
پی بی جی اور بی ایم پی کی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم شائستگی کے ساتھ جاری ہے،مہتاب الدین چاولہ ،عبدالرحیم جانو ہم نے سڑکوں سے لیکر حکومتی ایوانوں تک ان کے مسائل کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے،مخالفین کے پاس جھوٹے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں یو بی جی رہنماء انتخابی چلانے سے بہتر ہے کینیڈا کا پیشگی ٹکٹ کرالیں اب کا ان کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں ہے ،یحییٰ پولانی ،عبدالوحید شاہ
جمعرات 1 دسمبر 2016 18:27
(جاری ہے)
گزشتہ روز جاری ایک بیان میں پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤںنے کہا کہ پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ہمارے لیے بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہر چیز سے مقدم ہے ۔
ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ تاجروں و صنعت کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے رہنما صف اول میں شامل رہے ہیں ۔ہم نے سڑکوں سے لے کر حکومتی ایوانوں تک ان کے مسائل کے حوالے سے آواز اٹھائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس بزنس کمیونٹی کو دینے کے لیے جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔انہوںنے پہلے بھی سنہرے خواب دکھا کر بزنس کمیونٹی کا مینڈیٹ حاصل کیا اور پھر حکومتی عہدوں کے لیے اس مینڈیٹ کا سودا کرلیا ۔یو بی جی کے نام نہاد رہنماؤں کا اصل چہرہ بزنس کمیونٹی کے سامنے عیاں ہوچکا ہے اور ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد ان کے لیے منہ چھپانا بھی مشکل ہوجائے گا ۔پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ مخالفین اپنا کوئی منشور دینے کی بجائے پی بی جی اور بی ایم پی کے رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مہم چلارہے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کے پاس بزنس کمیونٹی کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے ۔انہوںنے بزنس کمیونٹی کے کاندھوں پر سوار ہو کر محض اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے کام کیا ہے اور اقتدار کی غلام گردشوں میں ایسے گم ہوئے ہیں کہ انہیں اپنے محسنوں کے نام تک یاد نہیں ہیں ۔پی بی جی کے رہنماؤںنے کہا کہ ایف پی پی سی سی آئی انتخابات کے لیے مرحلہ وار انتخابی مہم کو آگے بڑھایا جائے گا اور ملک کے ہر حصے میں جا کر ہم اپنے منشور سے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کریں اور ان سے مشاورت کریں گے ۔ہم ’’سولوفلائٹ ‘‘ کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی مخالفین کی طرح ہمارے گروپ میں فرد واحد کی آمریت ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایف پی پی سی آئی کے انتخابات میں پی بی جی اور بی ایم پی کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے اور یو بی جی نے ابھی سے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے ۔مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ملک کی معیشت کو کسی چوہے کی طرح کترنے والوں کو اس حقیقت کا ادراک ہوگیا ہے کہ اب ان کا اپنے بلوں میں واپس جانے کا وقت آگیا ہے ۔بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنے والوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گی اور ان کو اپنے ایک ایک عمل کا حساب دینا ہوگا ۔پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے یوبی جی کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کی بجائے وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور وہ اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو انتخابی چلانے سے بہتر ہے کہ وہ کینیڈا کا پیشگی ٹکٹ کرالیں کیونکہ اب کا ان کا اس ملک میں کوئی مستقبل نہیں ہے ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.