بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے وفد کی ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمن کاکڑ سے ملاقات

پنجگور میں لینڈ مافیا کی سرگرمیوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر امور سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:27

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ کی سربراہی میں ایک وفد کی ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمن کاکڑ سے ملاقات پنجگور میں لینڈ مافیا کی سرگرمیوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر امور سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن کاکڑ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمن کاکڑ سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ایک وفد نے ضلعی آرگنائزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ حاجی یاسین زہری واجہ بشیر احمد میجر شوکت بلوچ حاجی ایوب ظفر بختیار حاجی ایوب دہواری کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کیا اور انھیں پنجگور میں لینڈ مافیا ڈرگ مافیا کی سرگرمیوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ پنجگور میں لینڈ مافیا پبلک اور سرکاری زمینوں پر قابض ہے اور اس قبضہ گیریت کو مذید وسعت دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے کاروبار ختم اور شہریوں کے دیگر روزمرہ کے امور بھی شدیدمتاثر ہوچکے ہیں عوام کسی حد تک خود کو بے یار ومددگار سمجھتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور انھیں حل کرے جس پر ڈپٹی کمشنر حبیب الرحمن کاکڑنے بی این پی عوامی کے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے سرکاری زمینوں اور املاک کے ساتھ ساتھ پبلک پراپرٹیز کے تحفظ کے لیے بھی بھر پور اقدامات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :