Live Updates

تحریک انصاف کا آئندہ عام انتخابات میں قیام پاکستان سے لے کر لوٹنے والے کرپٹ ٹولے سے ہوگا، عمران جٹ تھیم

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:16

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان کے تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری عمران جٹ تھیم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا آئندہ عام انتخابات میں قیام پاکستان سے لے کر لوٹنے والے کرپٹ ٹولے سے ہوگا موجودہ اور سابقہ حکمرانو نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے وہ ان خیالات کا اظہارجٹ ہاؤس میں میڈیا سے کررہے تھے انہوں نے مزیدکہاکہ عوام خون کے آنسو روتے رہے بھوکے پیاسے خودکشیوں پر مجبور ہوکر کرپٹ حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں پر اکتفاء کرتے رہے لیکن کرپٹ حکمرانوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کو ترجہی رہے کی بجائے اپنے عالی شان محل ملک اور بیرون ملک بناکر پاکستان کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن رہے پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس اور انکی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا عزم کرکے میدان میں آئی تو کرپٹ ٹولہ ایک دوسرے کو بچانے میں مصروف اور پی ٹی آئی کو جھوٹے دلاسے دینے کے سوائے کچھ نہیں کیا آ ج قوم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہے اور پانامہ لیکس کا حساب لے کررہے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات