فقید المثال’’سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس(کل) جامعہ حقانیہ اٹک صدر میں ہوگی

مہمان خصوصی خواجہ پیر حافظ عبدالحق (دریاشریف)،صدارت پیر عبدالظاہر رضوی جبکہ پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف خصوصی خطاب کریں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:16

فقید المثال’’سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس(کل) جامعہ حقانیہ اٹک صدر ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) فقید المثال ’’سالانہ میلاد مصطفیؐ کانفرنس‘‘جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک صدر میں 2دسمبر 2016بروز جمعة المبارک(کل) صبح 10بجے تا1:30 نماز جمعہ زیر صدارت صاحبزادہ پیرعبدالظاہر رضوی بادشاہ آستانہ عالیہ بام خیل شریف،زیر سیادت پیر سید عطاء اللہ شاہ گیلانی آستانہ عالیہ ڈھیر شریف ، زیر قیادت الحاج خان غلام خان بنگش جنرل کونسلر کینٹ بورڈ اور زیر سرپرستی علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا منعقد ہوگی ،جس میں بطور مہمان خصوصی جگر گوشہ حضرت بابا جیؒ دریا شریف خواجہ پیر حافظ عبدالحق مدظلہ العالی آستانہ عالیہ بحرالحق شریف (دریا شریف) خصوصی شرکت و دعا فرمائیں گے، کانفرنس میں خصوصی خطاب مبلغ اسلام پیر سید سعادت علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف جبکہ صاحبزادہ عبدالرشید چشتی نقیبی خطیب اعظم جنڈ سمیت جید علماء کرام بھی خطاب کریں گے ، کانفرنس میں مختلف دینی جماعتوں کے قائدین،علماء کرام، مشائخ عظام، اسکالر،دانشور، وکلاء،صحافی، ڈاکٹرز ،معززین علاقہ اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عشاقان مصطفی بھر پور شرکت کریں گے، آخر میں نماز جمعة المبارک 1:35پر ادا کی جائے گی اور ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاہوگی اور لنگر کا بھی خصوصی انتظام ہوگا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ناظم اعلیٰ جامعہ ھذا صاحبزادہ محمد طیب میلادی نے کہاکہ کانفرنس میں عشاقان مصطفی علماء کرام کی قیادت میں مختلف علاقوں سے قافلہ در قافلہ شرکت کریں گے جس سلسلے میں ملاں منصور اٹک سے مولانا حافظ محمد ذوالفقار خطیب جامع مسجد ملاں منصور اور مولانا قاری محمد کامران حقانی ناظم اعلیٰ جامعہ حقانیہ مہرالعلوم ملاں منصور کی قیادت میں، بروٹھہ سے پیر اعجاز حسین شاہ، ماڑی سے علامہ محمدالیاس الحسنی خطیب جامع مسجد نعمانیہ،بولیانوال سے علامہ حافظ ابرار حسین ،دورداد سے سابق امیدوار وائس چیئرمین UCملک احمد خان کی قیادت میں ، نیو جسیاں سے قاری عبدالوحید چشتی جامع مسجد غوثیہ ،بھدری سے مولانا قاری راسم رضوی اور دیگر مختلف مقامات سے علماء کرام و معززین کی قیادت میں عشاقان مصطفی کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہونگے، جن کے بھرپور استقبال کے لئے استقبالیہ کیمپ لگا دئے گئے ہیں،تمام اہلیان اسلام کو اس عظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔