واپڈا میں کر پشن کا ایک اور منصو بہ تیار …عوام کو مہنگی بجلی فروخت کرنے والا واپڈا گھر یلو صارفین سے سستی بجلی خریدے گا

حکومت نے 2018تک بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خا تمے کے دعوے کی خود ہی نفی کر دی

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) واپڈا میں کر پشن کا ایک اور منصو بہ تیار عوام کو مہنگی بجلی فروخت کرنے والا وپڈا گھر یلوں صارفین سے سستی بجلی خریدے گا تفصیلات کے مطا بق حکومت نے 2018تک بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خا تمے کے دعوے کی خود ہی نفی کر دی غریب عوام سے بجلی خریدنے کا منصو بہ بنا لیا فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں نیٹ میٹرنگ کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا فیسکو کے صنعتی ،تجارتی،کمرشل اور گھریلو صارفین نیٹ میٹرنگ پروگرام میں شامل ہونگے نیٹ میٹرنگ کے ذریعے صارفین متبادل توانائی (سولر ،ونڈانرجی) سے پیداکردہ اضافی بجلی فیسکو کو فروخت کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں لوڈ کی بنیاد پرمتعلقہ دفتر کو جمع کروائی جاسکتی ہیں فیسکو کو نیٹ میٹرنگ کیلئے تین درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ان درخواست دہندگان میں ڈی سی او آفس ،میسرز دائود ٹیکسٹائل اور میسرز اٹلانٹس واٹرشامل ہیں نیٹ میٹرنگ کیلئے 5کلو واٹ تک ایس ڈی او70کلوواٹ تک ایگزیکٹو انجنئیر70کلوواٹ سے 500کلوواٹ تک سپرنٹنڈنگ انجنئیر اور 500کلوواٹ سے ایک میگا واٹ تک چیف انجنئیر پلاننگ مجاز اتھارٹی ہونگے صارف کو نیٹ میٹرنگ کیلئے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :