Live Updates

عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر ڈاکووں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:06

عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی  کو مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر ڈاکووں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اور عمران خان کے کزن انعام اللہ نیازی کو لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر ڈاکووں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی اپنی گاڑی میں مال روڈ سے گزر رہے تھے اور وہ موبائل فون پر کسی سے بات کر رہے تھے ،اس دوران ان کی گاڑی سگنل پر روکی تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں ان سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :