پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور اس کے براہ راست اثرات عوام پر پڑیں گے لہذا وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔