بلدیاتی نمائندوں کی بلا آخر سنی گئی‘ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے پولنگ 22 دسمبر‘ 28 دسمبر کو کامیاب امیدواروں کا حتمی نوٹیفکیشن 31 دسمبر کو عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

جمعرات 1 دسمبر 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) بلدیاتی نمائندوں کی بلا آخر سنی گئی‘ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کیلئے پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن 22 دسمبر کو ہوں گے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ 11 اور 12 دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گا ،16 دسمبر کو امیدواروں کے نام فائنل اور انتخابی نشانات آلاٹ کیے جائیں گے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات ملنے کی امید جاگ گئی ہے اور بلدیاتی نمائندے بھی خوش نظر آرہے ہیںپنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی جبکہ 28 دسمبر کو کامیاب امیدواروں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گاپنجاب بھرمیں کامیاب امیدوار 31 دسمبر کو عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔