ڈاکٹر مہر نو ر محمد خان کی فارسی زبان و ادب کی ترقی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایران سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:58

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ فارسی زبان کے سابق صدر ڈاکٹر مہر نو ر محمد خان کی فارسی زبان و ادب کی ترقی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایران سفارتخانے نے نمل یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہما ن خصوصی ایران کے سفیر مہد ی ہنر دوست تھے،جبکہ کلچرل قونصلر شہاب الدین درائی، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل،ڈائریکٹر ایران پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پرشین اسٹڈیز عیسیٰ کریمی، معروف شاعر،ادیب پروفیسر افتخار عارف،دیگر معزز مہمان ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ایرن کے سفیر نے اس موقع پر ڈاکٹر مہر نور محمد خان کی فارسی زبان و ادب میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں دونوں برادر ممالک کے لئے ایک اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہر کی علمی خدمات نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں ، انہوں نے ڈاکٹر مہر نور خان کو تحائف سے بھی نوازا۔ تقریب سے ڈی جی نمل بریگیڈئیرریاض گوندل، افتخار عارف، عیسیٰ کریمی، شہاب الدین درائی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :