ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبہ میں تعاون کیلئے دستخطوں کی تقریب 2 دسمبرکو ہوگی

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:58

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) یورپی یونین اور جی آئی زیڈ کے درمیان پاکستان میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (ٹیووٹ) کے شعبہ میں تعاون کے لئے دستخطوں کی تقریب 2 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس، جی آئی زیڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر جولی ریویرے، نیووٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ اور پاکستان میں جمہوریہ جرمنی کے سفیر انا لیپل اس موقع پر خطاب کریں گے۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ٹیوٹ کے شعبہ میں ٹیووٹ I اور ٹیووٹII کے دو منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد کے بعد ٹیووٹ III کے تیسرے پروگرام پر عمل درآمد کے لئے یورپی یونین کی معاونت میں توسیع جنوری 2017ء میں متوقع ہے۔