حلقہ پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخاب میں216562 ووٹرزکیلئے 171پولنگ سٹیشن اور418 پولنگ بوتھ قائم

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:33

حلقہ پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخاب میں216562 ووٹرزکیلئے 171پولنگ سٹیشن اور418 ..
جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)جمعرات کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخاب میں216562 ووٹرزکیلئے 171پولنگ سٹیشن،418 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے جبکہ پولیس کے 2052 افسران و اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی 7 کمپنیوں کے 700 جوان اور فوج کی ایک کمپنی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہی۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں171 پولنگ سٹیشنز میں سے 17 کو انتہائی حساس،107 کو کم حساس اور 47کو نارمل قراردیا گیا تھاجہاں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے مردوں کیلئے 86اورخواتین کیلئے 85 پولنگ سٹیشن جبکہ مردوں کیلئے 227 اور خواتین کیلئے 191 پولنگ بوتھس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جہاں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے رہے۔