پولنگ کے روز پکوان سنٹرز مالکان کی بھی چاندی رہی

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:33

پولنگ کے روز پکوان سنٹرز مالکان کی بھی چاندی رہی
جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)جھنگ کے شہری حلقہ پی پی 78 میں جمعرات کو منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پکوان سنٹرز مالکان کی بھی چاندی رہی، تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سمیت آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والیامیدواران کی جانب سے اپنے پولنگ ایجنٹوں ، سپورٹرز اور ووٹرز کیلئے دوپہر کے کھانے کا اہتما م کیاگیاتھا جس کیلئے شہرکے مختلف پکوان سنٹرز کو بڑی تعداد میں دیگوں کی تیاری کے آرڈرز دیئے گئے تھے نیز پولنگ کی دوپہر کو پولنگ ایجنٹوں ، ووٹرز ، سپورٹرز کو مرغ پلائو اور بریانی کے ڈبے فراہم کئے گئے اور مشروبات سے بھی ان کی تواضع کی گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بعض امیدواروں کی جانب سے پولنگ سٹاف اور سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے رضاکاران و دیگر اہلکاروںکو بھی کھانا فراہم کیاگیا۔