باغبان سٹرس میلانوز اور سٹرس سکیب کے انسداد کیلئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی ٹہنیاں زمین کو نہ چھونے دیں ، ماہرین زراعت کی ہدایت

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:33

جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)باغبان سٹرس میلانوز اور سٹرس سکیب کے انسداد کیلئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی ٹہنیاں زمین کو نہ چھونے دیں کیونکہ اس طرح سٹرس سکیب اور سٹرس میلانوز کی بیماری کے جراثیم زمین سے پانی کے ذریعے پتوں اور ٹہنیوں کو لگتے ہیں جس سے پودا بری طرح متاثر اور پھل گلنا سڑنا شروع ہو جاتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایا کہ تحقیق کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ جہاں باغبانوں نے ترشاوہ پھلوں کے باغات کے ارد گرد بانس لگائے ہوئے ہیں وہاں بھی یہ حملہ شدت اختیارکررہاہے کیونکہ بانس ہوا اور وشنی کی باغات کے پودوں تک رسائی میں رکاوٹ پیداکرتاہے جس سے باغات کی فضا نمدار ہونے کے باعث بیماری کی شدت میں اضافہ ہورہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ باغبان غیر کیمیائی اور کیمیائی طریقوں سے بھی مذکورہ بیماریوںکا علاج کر سکتے ہیں۔