ضعیف العمر ، معذور ، بیمار ، لاغر افراد کو اٹھا کر ، ویل چیئرز اور دیگر ذرائع سے پولنگ سٹیشنوں تک لایا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:25

جھنگ۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)جھنگ کے شہری حلقہ پی پی 78 میں جمعرات کے روز منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے موقع پر جہاں نوجوان خود بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالتے رہے وہیں ان کی جانب سے خصوصی جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں ضعیف العمر ، معذور ، بیمار ، لاغر افراد کو اٹھا کر ، ویل چیئرز اور دیگر ذرائع سے پولنگ سٹیشنوں تک لایا گیاجہاں انہوںنے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ کا حق استعمال کیا ۔