مشہور شخصیات کی نقل اُتارنے والے کامیڈین شفاعت علی کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 دسمبر 2016 17:02

مشہور شخصیات کی نقل اُتارنے والے کامیڈین شفاعت علی کو دھمکیاں موصول ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2016ء): حال ہی میں لاہور میں رہائش پذیر ایک کامیڈین سید شفاعت علی کی مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کی نقل اُتارنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہوئیں۔ سید شفاعت علی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کی نقل اُتارنے پر دھمکیاں بھی موصول ہوتی ہیں۔ سید شفاعت علی نے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مجھے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے چئیر مین اور رہنماؤں سمیت دیگر کی نقل اُتار کر ان کی توہین نہ کروں، شفاعت نے بتایا کہ میں موصول ہونے والی دھمکیوں کو گھر میں اہل خانہ یا بیوی سے قطعی طور پر شئیر نہیں کرتا۔

انہوں نے بتایا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں موصول ہونے والی دھمکیوں کا قریبی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کوئی حل نکال لوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ آج بھی لوگ کامیڈی کو نہیں سمجھتے۔ لیکن میں پھر بھی نقل اُتارتا ہوں اور مجھے سب سے زیادہ اُن لوگوں کی نقل اُتارنے کا مزہ آتا ہے جو لوگ سب سے زیادہ اس کا بُرا مناتے ہیں۔