آزادکشمیر کے نئے سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار کا نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ،مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)آزادکشمیر کے نئے سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار کا نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ ۔مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہراقبال نے سیکرٹری اطلاعات کو جدید نیوز روم،پریس کانفرنس ہال اوردیگر شعبہ جات کے بارہ میں بریف کیا۔اس موقع پر محکمہ کے آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار نے کہا ہے محکمہ اطلاعات کو کیمونیکیشن کے جدید نظام سے لیس کریں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید دور میں محکمہ اطلاعات کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔نئے چیلنجز سے نبرآزما ہونے کے لیے محکمہ اطلاعات کو جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔آفیسران جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر کے اپنے صلاحتیوں میں نکھار لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بحیثیت ریاست کا چوتھا ستون دور جدید میں میڈیا کے کردار میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔

محکمہ اطلاعات ،میڈیا اور حکومت کے درمیان ایک مربوط نظام کے تحت کیمونیکیشن لنک قائم کریں گے تاکہ حکومت کی سرگرمیوں کی موثر اور بروقت تشہیر ممکن ہوسکے۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں دیگر محکموں سے مختلف ہیں اس لیے محکمہ کے آفیسران اپنی صلاحتیوں کو محکمہ کی ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت کا ایک اہم محکمہ ہے جس کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔