آزادکشمیر کی بیوروکریسی قابل ،محنتی اورکام کرنے والی ہے،سکندر سلطان راجہ

آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات کا ریاست کے افسران کی غیرمعمولی کارکردگی کی وجہ سے مثالی طور پر انعقاد ممکن ہوسکا، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء)چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی بیوروکریسی قابل ،محنتی اورکام کرنے والی ہے۔ ریاستی بیوروکریسی نے ہمیشہ تفویض کردہ ٹاسک کو بروقت پورا کیا۔آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات کا ریاست کے آفیسران کی غیرمعمولی کارکردگی کیوجہ سے مثالی طور پر انعقاد ممکن ہوسکا۔

تاہم تمام آفیسران ایک جیسے نہیں ہوسکتے۔کچھ بہترین صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں جبکہ کچھ کی صلاحتیں کم بھی ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزادکشمیر میںآفیسران کی ایک بہترین ٹیم میسر ہے جن کی کارکردگی مثالی رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں کے آفیسران نے ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے پیشہ ورانہ کورسز کر رکھے ہیں اور انکی تعلیمی قابلیت بھی اچھی ہے۔

میں نے جب بھی کوئی ٹاسک اپنے آفسران کو دیا اسکو بروقت اور بھرپور انداز میں پورا کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزادکشمیر کی بیورکریسی میں اسوقت بہترین لوگ موجود ہیں جو کہ دیانتداری اور محنت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم کیپٹن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ تاہم ہر افسر ایک جیسا نہیں ہوتا کچھ میں پیشہ ورانہ صلاحتیں کم بھی ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں اور جہاں ضرورت ہوتی ہے افسران کو گائیڈ کرتا ہوں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ بیوروکریسی کسی بھی ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ریاست کا نظام چلانے میں اسکا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا حالیہ انتخابات میں ریاستی افسران نے غیر معمولی کارکردگی دیکھائی جس کی وجہ سے ریاست کے اندر مثالی انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکا ۔