پسنی ،لیویز فور س کی کارروائی ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پسنی میں لیویز فور س کی کارروائی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق جمعرات کو پسنی کے علاقے سردشت میں لیویز فور س نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلروں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 120کلو چرس اور 2موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے منشیات بحرہ عرب کے راستے مختلف ممالک میں فروخت کرنے کیلئے لے جائی جارہی تھیں جبکہ ا س سے پہلے بھی متعدد بار منشیات فروش پسنی کے راستے کھلے سمندر میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور لیویز نے منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کار روائی کا فیصلہ کیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :