محکمہ تعلیم زنانہ ھنگو کی نا اہلی، شنہ وڑی تمی بانڈہ گرلز پرائمری سکول سٹاف کی عدم حاضری کے باعث بند،طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:19

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم زنانہ ہنگوکی نا اہلی۔ شنہ وڑی تمی بانڈہ گرلز پرائمری سکول سٹاف کی عدم حاضری کے باعث بند، سکول کی طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔ کوئی پرسان حال نہیں۔ والدین کے شدید رد عمل کا اظہار۔محکمہ تعلیم زنانہ خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔والدین کا ڈی ای او زنانہ زبیدہ خٹک کی تبدیلی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق ہنگوکے نواحی علاقہ شنا وڑی تمیرس بانڈہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سٹاف کی عدم حاضری کے باعث گزشہ دو ہفتوں سے بند ہو کر طالبات کوحصول علم سے محروم رکھ کر ان کا قیمتی مستقبل داو پر لگ گیا ہے۔ سکول طالبات ٹیچرز کے انتظارمیں روزانہ سکول کی چکر لگا کر دٹاف کی عدم موجودگی کی باعث مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں جبکہ عوامی نمائندوں اورمحکمہ ایجوکیشن زنانہ نے بھی چپ سادھ لی ہے۔ والدین اور علاقہ عوام نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ،محکمہ تعلیم کی اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو کے خلاف فوری کاروائی کرے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :