شہر کی ترقی کیلئے فزیبلٹی بنا کر ہفتے کے اندر سکیمیں تجویز کرکے رپورٹ دی جائے،ڈویژنل کمشنر میرپور خاص

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:13

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈویژنل کمشنرشفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ کمیونیٹیز کی جانب سے شہروں کی ترقی کی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے متعلق موصول ہونے درخواستوں کی تصدیق کرکے فزیبلٹی بنا کرایک ہفتے کے اندر اسکیمیں تجویز کرکے رپورٹ دی جائے تاکہ لوگوں کو اُن کا ثمر مل سکے۔ ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں میرپورخاص ،عمرکوٹ اور تھرپارکر کی مجوزہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں اورانجینئروں کو دی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے کاموں کا میں خود معائنہ کروں گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد زمان ناریجواور متعلقہ محکموں کے انجینئروں نے شرکت کی۔