شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں سندھ کا ثقافتی دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:02

سکھر۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کا ثقافتی دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پروائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی قیادت میں ثقافتی ریلی مرکزی انتظامی بلاک سے برآمد ہوئی جو کوجھی ہال پر اختتام پذیر ہوئی۔

وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کوجھی ہال کے سبزہ زار پر پودا لگایا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے ذرائع ابلاغ کو پورے سندھ میں ثقافت کو اجاگر کرنے پر سراہا۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو یاد رکھتی ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے صوبے کا ثقافتی دن ہر سال مناتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے تفرقات اور ذاتی پسند نا پسند کو ختم کریں تاکہ ہمارا ادارہ مزیدترقی کرسکے اور پیار، امن اور ہم آہنگی عروج پائے۔

ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ تعلیم، ترقی نسواں، ماحولیاتی آلودگی ، سماجی مسائل ، برداشت اور مذہبی ہم آہنگی پر بھی یادگار ایام کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ ہمارا سندھ اور ملک پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔ ثقافتی دن کے موقع پر ملاکھڑا اور کبڈی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ ملاکھڑے کے کھلاڑیوں لسبیلہ بلوچستان کے بابو شیدی، شہدادکوٹ کے نذیر بھٹی ، کراچی کے بابو بھٹی اور خیرپور کے علی نواز میتلو، نظر علی، عقیل میتلو اور نصراللہ نے ملاکھڑے میں حصہ لیا جس میں علی نواز میتلو نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 15000روپے کا انعام حاصل کیا ۔

نذیر بھٹی نے دوسری اور عقیل میتلو نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنہیں بالترتیب 10,000اور 5,000روپے کے نقد انعام دیئے گئے۔ علاوہ ازیں کبڈی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :