تعلقہ بار ایسوسی ایشن کوٹڈیجی کے عہدیداران کا چناؤ، معظم علی لاشاری صدر، عاشق جسکانی جنرل سیکرٹری نامزد

جمعرات 1 دسمبر 2016 17:02

سکھر۔ یکم دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)تعلقہ بار ایسوسی ایشن کوٹڈیجی کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے محبوب علی وسان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں سال2017کیلئے صدر معطم علی لاشاری ، نائب صدر محمد رفیق تمرانی، جنرل سیکرٹری عاشق حسین جسکانی، جوائنٹ سیکرٹری نادر علی ہالیپوٹو ، لائبریرین سیکرٹری آدم خان لغاری اور خزانچی کیلئے ریاض حسین کو نامزد کر دیا گیا۔