حکومت ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:38

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خوشحالی اور ملکی تعمیر و ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے یہ بات ایم این اے حلقہ این اے 67ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پی ٹی آئی والوں کو پھر شرمندگی ہوگی اور تحریک انصاف کو سپریم کورٹ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا حکومت سرخرو ہوگی، تحریک انصاف نے وکیل بدل کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی ہے ،عمران خان مسلم لیگ( ن) کی قیادت پرالزامات لگانے کی بجائے قوم کویہ بتائیںکہ انہوںنے اپنے محلات کی منی ٹریل کیسے بنائے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے ملک سے دہشتگردی‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے‘ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ (ن )بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود موجودہ حکومت نے نئی نسل کو آگے بڑھانے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی مثال ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں نہیں ملتی ، 7 ماہ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک سطح پر رکھ کر حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ہے اورانشاء اللہ میاں محمد نواز سریف کی قیادت میں ملک خوشحالی اور ترقی کی منازل اسی طرح طے کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :