لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلہ میں ڈی پی او سرگودھاکی زیر صدارت اجلاس

جمعرات 1 دسمبر 2016 16:35

سرگودھا۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) سہیل چوہدری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کی طرف سے کی گئی کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) سہیل چوہدری کی زیر صدارت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسربھلوال ملک عثمان ،ایس ایچ او لکسیاں حافظ نویداور ایس ایچ او مڈھ رانجھاء صاحب خان ،انسپکٹر ملازم حسین کے علاوہ تمام ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی،اس کے علاوہ ان لا پتہ افراد کے لواحقین بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران انہوںنے 10 لا پتہ افراد کے مقدمات کا جائزہ لیا جن میں سے 3 لاپتہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں،بازیافتہ افراد میں قاری اعجاز اور محمدرمضان مختلف مقدمات میںجیل میں ہیںجبکہ محمداشفاق جو کہ فوجی بھگوڑا تھا،بازیابی کے بعد اپنے متعلقہ محکمہ کی تحویل میں ہے۔ان لاپتہ افردکی بازیابی کے متعلق ان کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :